Puma launches its first smart watch

پوما نے اپنی پہلی سمارٹ واچ لانچ کردی

پوما نے  نیویارک میں ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ پر منعقد ہونے والی ایک تقریب میں  اپنی پہلی سمارٹ واچ لانچ کر دی ہے۔ اس سمارٹ واچ میں گوگل کا وئیر او ایس انسٹا ل ہے۔ اس کے ساتھ اس میں جی پی ایس ، ادائیگی کے لیے این ایف سی اور صارف کے کھیلوں کی سرگرمی کو مانیٹر کرنے کے لیے PUMATRAC ایپ بھی ہے۔
پوما نے اس سمارٹ واچ کو  ستمبر میں برلن میں ہونے والی آئی ایف اے میں بھی پیش کیا تھا لیکن یہ آج سے دستیاب ہے۔
اس سمارٹ واچ میں 1.19 انچ ایمولیڈ سکرین،  سنیپ  ڈریگن  وئیر 3100 پروسیسر، گوگل اسسٹنٹ، ہارٹ مانیٹر، سپوٹیفائی کے  ذریعے میوزک چلانے کا فیچر اور کھلاڑیوں کے لیے بہت سے فیچرز ہیں۔پوما کا کہنا ہے کہ اس سمارٹ واچ کی بیٹری ایک دن تک چلتی ہے۔
پوما واچ واٹر پروف ہے، اس لیے یہ تیراکی کے دوران بھی پہنی جا سکتی ہے۔اس کے ایک فیچر میں اسے فیس بک یا انساگرام  کی تصاویر سے پرسنلائز کر سکتے ہیں۔ اس سمارٹ واچ کی قیمت 279 یوروز ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 18 نومبر 2019

Share On Whatsapp