vivo S5 announced with a punch hole display and quad camera

ویوو نے پنچ ہول ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ ویوو ایس 5 کا اعلان کر دیا

ویوو نے ایک نئے سٹائلش مڈ رینج فون ویوو ایس 5 کا اعلان کیا ہے۔ اس فون میں سنیپ ڈریگن 712 ایس او سی، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی  انٹرنل سٹوریج ہے۔اس فون میں اینڈروئیڈ پائی بیسڈ فن ٹچ او ایس 9.2 انسٹال ہے۔
ایس 5 میں 6.44 انچ 20:9 سپر ایمولیڈ ڈسپلے ہے، جس کی ریزولوشن 2400x1080 پکسل ہے۔ اس کی سکرین ٹو باڈی ریشو 91.38 فیصد ہے۔کمپنی نے اس فون کے ڈسپلے کے نیچے ہی فنگرپرنٹ ریڈر شامل کیا ہے۔
اس فون کی سکرین میں ایک پنچ ہول بھی ہے، جس میں فون کا 32 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔
فون کی بیک پر کواڈ کیمرہ سیٹ ہے، جس میں مین کیمرہ 48 میگا پکسل، الٹرا وائیڈ 8 میگا پکسل، ڈیپتھ سنسر 5 میگا پکسل اور میکرویونٹ 2 میگا پکسل کا ہے۔ایس 5 کے کیمروں کو سپر بیوٹی الگورتھم اور پوسٹر کریکشن فیچر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، جس میں 144 پوز شامل کیے گئے ہیں۔یہ آپ کو کیمرے کے سامنے بہتر پوز بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
ویوو ایس 5 میں 22.5W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4100 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔اس کے 8 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 2698 یوان یا 385 ڈالر اور 8 جی بی / 256 جی بی  ورژن کی قیمت 2998 یوان یا 427 ڈالر ہے۔چین میں فون کی فروخت کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 14 نومبر 2019

Share On Whatsapp