ڈزنی پلس کے سائن اپس کی تعداد 10 ملین سے بڑھ گئی
ڈزنی پلس کے کانٹنٹ کو دیکھ کر اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ کمپنی اپنے حریفوں کو کافی مشکل میں ڈالے گی۔اس بات کا اندازہ ڈزنی پلس کے متوقع سبسکرائبرز سے بھی ہوتا ہے۔ڈزنی نے بتایا ہے کہ اب تک 10 ملین سے زیادہ افراد ڈزنی پلس کے لیے سائن اپ کر چکے ہیں۔ دوسری طرف ڈزنی کی ہولو سروس کے سبسکرائبرز کی تعداد 28 ملین ہے۔ڈزنی پلس کے سائن اپ کی تعداد ابھی سے ہولو کے صارفین کی تعداد کا ایک تہائی ہو چکی ہے۔اس کے برعکس امریکا میں نیٹ فلکس کے صارفین کی تعدد 60 ملین ہے لیکن نیٹ فلکس نے اتنے صارفین حاصل کرنے میں کئی سال لگائے ہیں۔
ڈزنی نے اپنے سائن اپس کی مکمل تفصیل نہیں بتائی۔ ابھی تک ہمیں نہیں معلوم کہ 10 ملین میں سے کتنے صارفین نے لانچ ڈیٹ پر سائن اپ کیا تھاور اس میں کتنے صارفین نے رعایتی تین سالہ پلان کے لیے سائن اپ کیا ہے۔اس کے علاوہ ویریزن کےبہت سے صارفین کو بھی ڈزنی پلس تک ایک سال کے لیے رسائی حاصل ہوگی۔ ابھی یہ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے کہ 10 ملین میں سے کتنے صارفین ٹرائیل ختم ہونے کے بعد سبسکرپشن کو جاری رکھیں گے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 13 نومبر 2019