نوکیا جلد ہی 55 انچ 4K الٹرا ایچ ڈی پینل نوکیا ٹی وی متعارف کرانے والا ہے
نوکیا بھارت میں ایک ٹی وی سیٹ متعارف کرانے والا ہے۔ نوکیا اسے آن لائن ریٹیلر فلپ کارٹ کے تعاون سے پیش کرے گا۔ یہ ٹی وی سیٹ بھارت میں ہی بنایا اور فروخت کیا جائے گا۔ بیورو آف انڈین سٹینڈرڈز کے مطابق اس ٹی وی میں 55 انچ 4K الٹرا ایچ ڈی پینل ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اس ٹی میں اینڈروئیڈ پائی انسٹال ہوگا۔ اس میں گوگل پلے سٹور بھی پہلے سے موجود ہوگا۔ یہ ٹی وی Intelligent Dimming ٹیکنالوجی کی بدولت الگورتھم کے استعمال سے بہتر کنٹراسٹ فراہم کرے گا۔ دوسری ٹی وی ساز کمپنیاں اسے لوکل ڈیمنگ یا مائیکرو ڈیمنگ کا نام دیتی ہیں۔
نوکیا ٹی وی دسمبر کے شروع میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔بھارت میں اس کے مقابلے پر ون پلس ٹی وی، می ٹی وی اور موٹرولا ٹی وی پہلے سے موجود ہیں۔ عام طور پر سمارٹ فون ساز کمپنیاں ٹی وی کی پروڈکشن کے میدان میں کم ہی آتی ہیں لیکن آن لائن سٹریمنگ سروسز کے بڑھنے سے ٹی وی کی مارکیٹ اور اس میں مقابلہ بھی کافی بڑھ گیا ہے۔
تاریخ اشاعت : بدھ 13 نومبر 2019