The HiSense King Kong 6 splits a 10,010mAh battery between the phone and its case

ہائی سنس کنگ کانگ 6 میں 10010 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی

آپ ہائی سنس (HiSenes) کو صرف ٹی  وی بنانے والی کمپنی سمجھتے ہونگے لیکن یہ کمپنی سمارٹ فون بھی بناتی ہے۔ اس کمپنی کی کنگ کانگ موبائل سیریز کی خاصیت اس میں بہت زیادہ گنجائش کی بیٹریوں کا استعمال  ہے۔
اس فون کے تازہ ترین ماڈل کی جھلکیاں بھی سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق اس میں 10 ہزار ایم اےا یچ کی بیٹری ہوگی۔ ہائی سنس کنگ کانگ 6 میں 5510 ایم اے ایچ کی بلٹ ان بیٹری ہوگی جبکہ اس کے ساتھ ایک بیٹری کیس بھی ہوگا، جس میں 4500 ایم اےا یچ کی بیٹری ہوگی۔
اسی وجہ سے کمپنی اس فون کی 10010 ایم اے ایچ بیٹری کی تشہیر کررہی ہے۔4500 ایم اے ایچ بیٹری کا کیس پوگو پن کے استعمال سے پاور سپلائی کرے گا۔
اس فون میں 6.52 انچ کی سکرین، 720p+ ریزولوشن، 4 جی بی یا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہوگی۔فون کی بیک پر 13 میگا پکسل + 2 میگا پکسل +  2 میگا پکسل کا ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا۔ اس کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہوگا، جسے ڈسپلے کی نوچ میں نصب کیا گیا ہے۔ فون میں کپیسٹیو فنگر پرنٹ ریڈر بھی ہوگا۔اس فون کی موٹائی 9.47 ملی میٹر اور بغیر کیس کے وزن 205 گرام ہے۔ لانچ کے وقت اس میں اینڈروئیڈ 9 پائی انسٹال ہوگا۔ اس کے 64 جی بی اور 256 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ دو مزید ورژن بھی پیش کیے جا سکتے ہیں۔
یہ فون باضابطہ طور پر جلد متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 12 نومبر 2019

Share On Whatsapp