OpenAI published the tool that writes disturbingly believable fake news

اوپن اے آئی نے قابل یقین جعلی خبریں لکھنے والے ٹول کو شائع کر دیا

اوپن اے آئی نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ایک ایسا الگورتھم ڈویلپ کیا ہے جو جعلی خبریں ااور سپام لکھ سکتا ہے۔اس الگورتھم کو خطرناک سمجھتے ہوئے اوپن اے آئی نے اسے ظاہر بھی نہیں کیا تھا۔
اوپن اے آئی نے اس کا کچھ حصہ شائع کیا  تھاتاہم اب اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ انہیں  اس الگورتھم کے غلط استعمال کے ٹھوس شواہد نہیں ملے، اس لیے اسے مکمل شائع  کر دیا گیا ہے۔
اے آئی ، جی پی ٹی -2 کو اصل میں سوالات کے جوابات دینے، کہانیوں کو مختصر کرنے اور متن کو ترجمہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیاتھا۔
لیکن محققین کا خیال تھا کہ  اسے بڑے پیمانے پر گمراہ کن خبریں پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس کی بجائے انہوں نے دیکھا کہ اسے  ٹیکسٹ ایڈونچر گیمز کی تربیت کرنے اور یونی کورنز کی کہانیاں لکھنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
چونکہ اس الگورتھم کے مخصوص حصے کوغلط استعمال نہیں کیا گیا تھا، اس لیے اوپن اے آئی نے اسے مکمل جاری کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp