The world's smallest 8K 360 camera can fit in your pocket

دنیا کا سب سے چھوٹا 8K 360 کیمرہ آپ کی جیب میں سما سکتا ہے

ایک نسبتاً غیر معروف کمپنی KanDao نے  اپنا دوسرا جیبی 360 کیمرہ لانچ کیا ہے۔ QooCam 8K دنیا کا سب سے چھوٹا جیبی 8K 360 کیمرہ ہے۔ 589 ڈالر مالیت کی  اس ڈیوائس نے ہائی ریزولوشن کے معاملے میں 5.7K Insta360 One X اور 5.6K GoPro Max کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اس کیمرے کے دونوں طرف 1/1.7 انچ 20 میگا پکسل کے  دوسنسر ہیں، جس سے یہ اپنےحریفوں کی ڈیوائس سے کچھ بھاری لگتا ہے۔اس کیمرے میں 2.4 انچ کی او ایل ای ڈی  ٹچ سکرین ہے، جس میں آپ ویڈیو کا پریویو دیکھ سکتے ہیں۔
اس کیمرے میں USB PD 2.0 فاسٹ چارجنگ کے ساتھ 3600 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ بیٹری کتنا  دیر چلتی ہے۔اس کیمرے میں 64 جی بی کی سٹوریج کے ساتھ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بھی سٹوریج بڑھانے کا  آپشن موجود ہے۔اس کیمرے میں وائی فائی اور بلو ٹوتھ کنکٹیویٹی  آپشنز بھی ہیں۔
یہ کیمرہ  30 فریم فی سیکنڈ  پر 8K اور 60 یا 30 فریم فی سیکنڈ پر 360 ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔سلوموشن موڈ  میں یہ کیمرہ 120 فریم فی سیکنڈ پر 4K ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔
4K ریزولوشن پر یہ کیمرہ فون کے ذریعے  لائیو سٹریمنگ بھی کر سکتا ہے۔
360 ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ  QooCam 8K میں SuperVlog موڈ بھی ہے، جو فلیٹ ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔ وی لاگرز کے لیے اس کیمرے میں 3.5 ایم ایم مائیک اِن پٹ بھی ہے۔ کمپنی جلد ہی اس کے لیے خصوصی مائیک کٹ بھی پیش کرے گی۔
اس کیمرے سے صآرفین 360 فوٹوز کے ساتھ 12-بٹ کلر میں 30 میگا پکسل کی جے پی جی یا RAW  تصاویر بھی بنا سکتے ہیں۔
اس کیمرے کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فروخت کا آغآز دسمبر میں ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp