Xerox Makes Takeover Bid On HP

زیروکس نے ایچ پی کوخریدنے کی پیش کش کر دی

زیروکس نے ایچ پی کو خریدنے کی پیش کش کی ہے۔ کمپیوٹر ساز کمپنی ایچ پی نے اس پیش کش کی تصدیق کی ہے۔
دونوں کمپنیوں کے  مابین اس حوالے سے بات چیت جاری ہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ایچ پی نے کہا ہے کہ کمپنی نے  زیروکس  سے دونوں کمپنیوں کے انضمام کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ باضابطہ طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ زیروکس نے ایچ پی کو خریدنے کے لیے کتنے کی پیش کش کی ہے تاہم وال سٹریٹ جرنل کے ذرائع کے مطابق زیروکس، ایچ پی کو خریدنے کے لیے 27 ارب ڈالر سے زیادہ کی پیش کش کر سکتا ہے۔

اس وقت زیروکس کی مارکیٹ ویلیو 8 ارب ڈالر ہے جو کہ ایچ کی مارکیٹ ویلیو 27 ارب ڈالر سے بہت کم ہے۔ زیروکس اس خریداری کے لیے کئی بڑے بینکوں سے مدد لے گا۔
ایچ پی 2014 میں دو حصوں، ایچ پی انکارپوریشن اور ایچ پی انٹرپرائز، میں بٹ گیا تھا۔زیروکس ایچ پی انکارپوریشن کو خریدنا چاہتا ہے۔ایچ پی انکارپوریشن پرنٹر اور کمپیوٹر بناتا ہے۔
ایچ پی 26 نومبر کواپنی مالی رپورٹ جاری کرے گا، اس حوالے سے مزید معلوم تب ہی سامنے آئیں گی۔ زیروکس نے پچھلے سال فیوجی فلم کو بھی خریدنے کی پیش کش کی تھی تاہم شیئر ہولڈر نے اس پیش کش کو مسترد کر دیا تھا۔ شیئر ہولڈرز کا خیال تھا کہ زیروکس نے اُن کی کمپنی کی مالیت کافی کم لگائی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp