More than 11,000 scientists declare a ‘climate emergency’

11 ہزار سے زیادہ سائنسدانوں نے ماحولیاتی ایمرجنسی کا اعلان کردیا

153 ممالک سے تعلق رکھنے والے 11 ہزار سے زیادہ سائنسدانوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سےہنگامی  صورتحال کا اعلان کیا ہے۔سائنسی جریدے بائیو سائنس میں شائع ہونے والے ایک مقالے کے مطابق ان سائنسدانوں نے ایک اعلامیے پر دستخط کیے۔سائنسدانوں نے واضح طور پر  اور غیر مبہم انداز میں کہا ہے کہ سیارہ زمین کو  ماحولیاتی ایمرجنسی کا سامنا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیاں اندازے سے بہت زیادہ جلد وقوع پذیر ہو رہی ہیں۔
سائنسدانوں نے گلوبل وارمنگ پر قابو پانے کے لیے6  حکمت عملیوں کو بھی بیان کیا ہے۔
اس مقالے "World Scientists' Warning of a Climate Emergency,"کو  ٹرمپ انتظامیہ کے امریکا کو پیرس معاہدے سے الگ کرنے کے عمل کو شروع ہونے کے ایک دن بعد شائع کیا گیا ہے۔ پیرس معاہدے پر 188 اقوام کے دستخط ہیں، جس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کو بیان کیا گیا ہے۔ 
اس سے پہلے بہت سے یورپی شہر بھی ماحولیاتی ایمرجنسی کا اعلان کرچکے ہیں۔ نیو یارک کی سٹی کونسل  اور سان فرانسسکو  بھی ایسا ہی کر چکے ہیں۔یہ دونوں شہر  ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے ذریعے بل بھی  پیش کر چکے ہیں۔لیکن اتنی بڑی تعداد میں سائنسدانوں کا ایک ساتھ ماحولیاتی ایمرجنسی کا اعلان کرنا پہلی بار ہوا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp