Tesla unveils its easier-to-install Solar Roof

ٹیسلا نے آسانی سے نصب ہونے والی شمسی چھتیں متعارف کرا دی

ایلن مسک کی کمپنی ٹیسلا انرجی نے  نئی شمسی چھتیں (سولر روف) متعارف کرائی ہے۔ ایلس مسک کے مطابق اگر آپ کو نئی چھت کی ضرورت ہے  تو ان ٹائلوں کو نصب کرنا  نئی چھت بنانے اور الگ سے سولر پینل نصب کرنے سے سستا ہے۔
ٹیسلا کی متعارف کرائی گئی  شمسی ٹائلیں اصل میں  کمپنی کی پیش کی گئی تیسری نسل کی ٹائلیں ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ  موجود نسل کی ٹائلوں کی سب سے اہم بات ان کا آسانی سے نصب ہونا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹائلوں کے اس ورژن میں پاور کی کثافت کو بڑھایا گیا ہے۔
ٹائلوں میں استعمال ہونے والے پرزوں کی تعداد بھی آدھی ہو گئی ہے اور کمپنی نے ان کی لاگت کو بھی کافی کم کیا ہے۔ایلن مسک کا کہنا ہے کہ  یہ شمسی ٹائلیں نصب کرنا 80 فیصد کیسز میں  اصل چھت اور سولر پینل نصب کرنے سے سستا رہے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نسل کی ٹائلیں نصب کرنا بہت زیادہ آسان  ہو گیا ہے اور اس کے لیے درکار وقت بھی کافی کم ہو گیا ہے۔کمپنی اس سے پہلے یہ چھتیں خود نصب کر کے دیتی تھی۔ اب  اس کے لیے تھرڈ پارٹی کنٹریکٹرز کی خدمات لی گئی ہیں۔کمپنی کا ٹارگٹ ہے کہ ان  ٹائلوں سے چھت  پر صرف آٹھ گھنٹے میں نصب کیا جائے۔ٹیسلا ان ٹائلوں کی 25 سال کی وارنٹی ی بھی دے رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 28 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp