Fujifilm's X-Pro3 can focus in almost complete darkness

فیوجی کا ایکس-پرو3 کیمرہ تقریباً اندھیرے میں بھی فوکس کر سکتا ہے

فیوجی نے سٹریٹ فوٹوگرافرز اور فوٹو جرنلسٹس کے لیے باضابطہ طور پر ایکس – پرو 3 متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی نے اس کیمرے کے بارے میں پچھلے ماہ بتایا تھا۔ اس کیمرے میں کئی زبردست فیچرز ہیں۔ اس میں 3.5 انچ 1.65 ملین ڈاٹ رئیر ڈسپلے ہے۔
فیوجی نے ابھی یہ تو نہیں بتایا کہ  اس میں آٹو فوکس کی تعداد کتنی ہے لیکن کہا ہے کہ  آٹو فوکس تقریباً اندھیرے(-6 EV) میں بھی کام کر سکے گا۔یعنی یہ نائیکون کے فل فریم زیڈ 6 سے بہتر کام کرے گا۔
یہ کیمرہ کم روشنی میں آئی ایس او رینج 160-12,800 یا  80-51,200 پر بھی کام کر سکے گا۔
ایکس- پرو 3  پیشہ ور فوٹو گرافر کو زیادہ سے زیادہ کنٹرول دے گا۔ سمارٹ فون کی طرح اس میں منصوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے، جو چیزوں کو زیادہ آسان بنائے گا۔ اس کا نیا ایچ ڈی آر موڈ خودکار طور پر کئی تصاویر بنا کر ان سے ایک بہترین تصویر بنائے گا۔
ایکس – پرو 3 میں فیوجی فلم نے Velvia، Eterna اور Monochrome فلم سیمولیشنز تو شامل کیے ہی ہیں لیکن اس کے ساتھ دو نئے Classic Neg. اور Monochromatic Color بھی شامل کیے ہیں۔

یہ کیمرہ ویڈیوز تو بنا سکتا ہے لیکن یہ خاص ویڈیوز کے لیے نہیں بنایا گیا۔ اس لیے ایکس – ٹی 3 کیمرے کی طرح 60fps، 10-bit 4F فیچر فراہم تو نہیں کرتا لیکن اس سے آپ 30fps پر DCI 4K (4,096 x 2,160) یا 120fps پر 1080pریکارڈنگ کر سکتے ہیں۔ اس کیمرے کا ڈسپلے 180 ڈگری نیچے گھوم سکتا ہے۔ اس کیمرے میں 2.5 ایم ایم مائیکروفون پورٹ تو ہے لیکن اس میں ہیڈ فون جیک نہیں ہے۔
اس کیمرے کی فروخت کا آغاز 2019 کی خزاں میں شروع ہوگا۔ سیاہ رنگ میں یہ کیمرہ 1800 ڈالر اور ڈیورا بلیک یا ڈیورا سلور میں یہ 2000 ڈالر میں فروخت ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 24 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp