Samsung Galaxy S10/Note 10 fingerprint issue might be more serious than it appears

سام سنگ گلیکسی ایس 10 اور نوٹ 10 کے فنگرپرنٹ کا مسئلہ زیادہ شدید ہوگیا

پچھلے ہفتے خبریں سامنے آئی تھیں کہ سام سنگ گلیکسی ایس 10 کے صارفین کو الٹرا سونک فنگرپرنٹ کے استعمال میں مسائل کا سامناہے۔صارفین کا کہنا تھا کہ  اس فنگرپرنٹ سے غیر رجسٹر شدہ شخص بھی  فون کو انلاک کر  سکتا ہے۔بعد میں معلوم ہوا کہ یہ مسئلہ گلیکسی ایس 10 پلس اور نوٹ 10 سیریز میں بھی  ہے، جس نے اس مسئلے کی شدت کو بڑھا دیا۔
سام سنگ نے اس حوالے سے اپنے باضابطہ بیان میں کہا کہ کچھ خاص سیلیکون کے سکرین پروٹیکٹر اس مسئلے کی وجہ ہیں۔
سام سنگ نے صارفین کو کہا کہ وہ ان سکرین پروٹیکٹر کا استعمال بند کر دیں اور اس کے بغیر ہی دوبارہ سے اپنے فنگر پرنٹ رجسٹر کریں۔
ایک نئی ڈویلپمنٹ میں نوٹ 10 کے ایک صارف نے  فنگرپرنٹ سکینر پر  ایک ٹی پی یو کٹ آؤٹ رکھ کر فون کو انلاک کر لیا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اصل مسئلہ فون کے سکرین پروٹیکٹر کا نہیں ہے۔صارف نے جو ویڈیو بنائی ہے اس  میں  انہیں سکرین پروٹیکٹر کے بغیر فنگرپرنٹ کو رجسٹر کرتے دکھایا گیا ہے۔
اس کے بعد ویڈیو میں  1 منٹ 22 سیکنڈ  پر انہیں  سکرین کے نچلے حصے پر  ایک ٹی پی یو کٹ آؤٹ رکھتے اورنان رجسٹر فنگرپرنٹ سے سکرین کھولتے دکھایا گیا ہے۔انہوں نے یہ عمل مختلف انگلیوں کے ساتھ کئی بار کیا ہے۔اس صارف نے یہ تجربہ ایگزینوس چپ سیٹ والے سمارٹ فون پر کیا ہے۔ دیکھنا ہے  کہ سنیپ ڈریگن چپ سیٹ والے  نوٹ 10 یا ایس 10 میں یہ مسئلہ موجود ہے یا نہیں۔سام سنگ نے ایگزینوس نوٹ 10 پلس فائیو جی کے لیے ایک سافٹ وئیر اپ ڈیٹ بھی جاری کی ہے، جسے انسٹال کرنے سےیہ مسئلہ کچھ حل ہو جاتا ہے۔
دوسری طرف کئی امریکی اور یورپی بنکوں سے نوٹ 10 اور ایس 10 سمارٹ فونز کے فنگرپرنٹ سے تصدیق کے فیچر کو ختم کر دیا ہے تاکہ اس خرابی کی وجہ سے کسی  صارف  کا اکاؤنٹ ہیک نہ کیا جا سکے۔
[short][show_tech_video 407][/short]

تاریخ اشاعت : منگل 22 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp