گوگل کی موبائل ڈیٹا بچانے والی ایپلی کیشن ڈیٹالی بھی ختم ہوگئی
گوگل کی موبائل ڈیٹا بچانے والی ایپلی کیشن ڈیٹالی (Datally) خاموشی سے پلے سٹور سے غائب ہوگئی ہے۔ اس ایپلی کیشن کو دو سال پہلے لانچ کیا گیا تھا۔
2017 میں لانچ کی گئی اس ایپ سے سے صارفین مختلف ایپس کے ڈیٹا کے استعمال پر نظر رکھ سکتے تھے۔یہ ایپ صارفین کے قریب وائی فائی ہاٹ سپاٹ بھی تلاش کرتی تھی۔
رپورٹ کے مطابق یہ ایپلی کیشن موجودہ صارفین کے پاس چل رہی ہے لیکن یہ اینڈروئیڈ 10 سے مطابقت نہیں رکھتی ۔گوگل نے اس ایپ کے ختم کیے جانے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

تاریخ اشاعت : پیر 21 اکتوبر 2019