Yandex says its new TikTok-style app can identify what you’re wearing

یانڈکس کی ٹِک ٹوک سٹائل ایپ صارفین کے کپڑوں کو بھی شناخت کر سکتی ہے

روسی ٹیکنالوجی کمپنی یانڈکس   نے ٹِک ٹوک کے مقابل  سلوئے(Sloy)  نام کی ایک ایپلی کیشن بنائی ہے۔ روسی زبان میں سلوئے کا مطلب تہہ یا لیئر ہوتا ہے۔اس ایپ میں صارفین  آگمنٹڈ رئیلٹی ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ  90 سیکنڈ تک کی ویڈیو بنا سکتے ہیں۔
اس وقت یہ ایپلی کیشن روس میں آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ  اگلے سال کے شروع میں اس ایپ کو ساری دنیا کے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کریں گے۔

سلوئے کے ڈویلپر نے  اپنی مصنوعی ذہانت کی اس طرح تربیت کی ہے کہ یہ  صارفین کی کپڑوں کی شناخت کر سکتی ہے۔ یہ بتا سکتی ہے کہ آج صارفین نے کیا پہنا ہوا ہے۔یہ ایپ کپڑوں کے حساب سے  ویڈیو کو ٹیگ کر سکتی ہے، جس کے بعد صارفین اس ٹیگ پر کلک کر کے اسی طرح کے کپڑوں میں ملبوس دیگر صارفین کی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔اس فیچر سے مشہور شخصیات مختلف فیشن برانڈز کی تشہیر بھی سکتی ہیں۔اس کے علاوہ صارفین ان کپڑوں کو مستقبل  کے لیے اپنی کلیکشن میں محفوظ کر سکتے ہیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
کمپنی نے 3 ہزار صارفین کے ساتھ 5 ماہ تک اس ایپ کے تجربات کیے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 14 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp