Chrome will use AI to describe images for blind and low-vision users

نابینا اور کمزور بصارت کے افراد کے لیے کروم مصنوعی ذہانت سے تصاویر کو بیان کرے گا

نابینا اور کمزور بصارت کے حامل افراد کے لیے  انٹرنیٹ پر نیوی گیشن کافی مشکل کام ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود مواد کا بڑا حصہ وژیولز میں مشتمل ہے۔ سکرین ریڈر اور بریل  ڈسپلے استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کافی مشکل ہے کہ وہ ویڈیوز یا تصاویر میں مشتمل مواد کے بارے میں جان سکیں۔
اس مسئلے کے حل کے لیے گوگل نے کروم میں ایک نیا فیچر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیچر تصاویر میں موجود اشیا کو شناخت کرکے انہیں ٹیکسٹ ڈسکرپشن کی صورت میں ظاہر کرے گا۔
یہ فیچر اسی ٹیکنالوجی پر کام کرے گا، جس سے  صارفین کی ورڈز سے تصاویر تلاش کرتے ہیں اور تصاویر کا  آٹو جنریٹٹڈ  ڈسکرپشن ظاہر کردیتا ہے۔
کروم کی ٹیم کی سینئر پروگرام منیجر لاؤرا ایلن  کا کہنا ہے کہ  اس وقت بدقسمتی سے انٹرنیٹ پر اربوں ایسی تصاویر ہیں، جنہیں لیبل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب آپ سکرین ریڈر یا بریل ڈسپلے سے  ایسی تصاویر کو براؤز کریں گے تو بنیادی طور پر   آپ ان تصاویر کو سن رہے ہونگے۔
لاؤرا اس مسئلے کو خود بھی اچھی طرح سمجھتی ہیں، کیونکہ اُن کی اپنی نظر بھی کافی کمزور ہے۔
 کروم کا یہ فیچر سکرین ریڈر یا بریل ڈسپلے پر ہی کام کرے گا۔ اس فیچر میں سکرین ریڈر تصاویر کا ڈسکرپشن بلند آواز میں تو پڑھے گا لیکن یہ ٹیکسٹ کی صورت میں سکرین پر ظاہر نہیں ہوگا۔
اس فیچر کے لیے صارفین کو Settingsپھر Advanced پھر Accessibility سکیشن میں جا کر Get image descriptions from Google کو فعال کرنا پڑے گا۔ یہ فیچر کسی ایک ویب پیج پر بھی فعال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے رائٹ کلک کر کے کانٹیکسٹ مینو سے Get Image Descriptions from Google پر کلک کرنا پڑے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp