Toyota is using VR to train robots as in-home helpers

ٹویوٹا ورچوئل رئیلٹی سے گھروں میں مدد دینے والے روبوٹس کی تربیت کر رہا ہے

ہوم روبوٹس نے ہماری، خاص طور پر بزرگوں کی،  زندگی کافی آسان کر دی ہے۔ہوم روبوٹس سے بزرگ افراد زیادہ آزادانہ طور پر کام کر سکتے ہیں۔ لیکن ہوم روبوٹس کی گھروں میں کام کرنے کی تربیت کرنا ایک دشوار کام ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر گھر ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ ہر گھر کا ڈیزائن اور اُن میں رکھی اشیاء کی ترتیب دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔
ٹویوٹا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ٹی آر آئی) کے پاس اس مسئلے کا ایک حل ہے۔
ٹویوٹا کے خیال میں ورچوئل رئیلٹی سے ہوم روبوٹس کی بہتر طریقے سے تربیت کی جا سکتی ہے۔ وی آر ٹریننگ سسٹم   میں سنسر ز کی مدد سے انسانی انسٹرکٹر  تھری ڈی میں براہ راست دیکھ سکتے ہیں کہ روبوٹ کیا دیکھ رہا ہے۔اس کے بعد انسٹرکٹر  روبوٹ کو ہدایات دے سکتا ہے یا تھری ڈی منظر میں  اشارے دے سکتا ہے۔  مثال کے طور پر  انسٹرکٹر  تھری ڈی  منظر میں  طریقہ کار بتا سکتا ہے کہ ہینڈل کو کس طرح کھینچنا ہے۔
ٹی آر آئی کے سسٹم سے  روبوٹس   زیادہ بہتر طریقے سے کام کر سکتے  ہیں۔ انہیں پورے گھر کے نقشے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں بس اُن اشیاء کے متعلق  ہدایات کی ضرورت ہوتی ہے، جن کے متعلق  انہوں نے کام کرنا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ایک روبوٹ کو  تربیت دینے کا مطلب ہے کہ آپ نے تمام روبوٹس کو ایک ہی ماحول میں کام کرنے کی تربیت دے دی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 8 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp