Honor launches a new AI-powered smart app for the visually impaired

آنر نے کمزور بینائی والے افراد کے لیے مصنوعی ذہانت کی نئی سمارٹ ایپ جاری کر دی

اس سال آئی ایف اے میں آنر نے آنر 20 پرو کے لیے نئے کلر آپشن متعارف کرائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آنر نے کمزور بینائی والے افراد کے لیے ایسی ایپلی کیشن متعارف کرائی  ہے جو ٹیکسٹ کو پڑھ سکتی ہے۔
”پاکٹ وژن“ (PocketVision) نامی یہ ایپلی کیشن آنر کی مصنوعی ذہانت اور آنر 20 سریز کے ہائی ریزولوشن سمارٹ فون کیمرے کو استعمال کرتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن کمزور بینائی والے افراد کے لیے ڈاکیومنٹس، مینیو اور دیگر کئی طرح کے ٹیکسٹ پڑھ سکتی ہے۔
یہ ایپلی کیشن تین طرح کے موڈ، ٹیکسٹ ٹو سپیچ موڈ، زوم اِن موڈ اور نیگیٹیو امیج موڈ میں کام کرتی ہے۔
پہلے موڈ کو تو بیان کرنے کا ضرورت نہیں۔ اس کا نام ہی اس کی وضاحت کر رہا ہے۔ اس موڈ میں آپ کیمرہ ٹیکسٹ کی طرف کرتے ہیں تو یہ ایپ ٹیکسٹ پڑھنے لگتی ہے۔ یہ موڈ انگریزی، پرتگالی، ہسپانوی، چینی، اطالوی اور جرمن زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہ  HiAI  پلیٹ فارم  اور آپٹیکل کیریکٹر ریکگنیشن سے تصاویر کو ٹیکسٹ میں بدلتا ہے۔

زوم ان موڈ میں ایپلی کیشن   آنر 20 فیملی سمارٹ فونز کا 48 میگا پکسل مین اور 8 میگا  ٹیلی فوٹو کیمرہ استعمال کرتےہوئے والیوم بٹن سے ٹیکسٹ کو بڑا کیا جا سکتا ہے۔ نیگیٹیو امیج موڈ میں ٹیکسٹ اور بیک گراؤنڈ کو کئی رنگوں میں بدلا جا سکتا ہے۔ اس طرح کلر بلائنڈ افراد بھی ٹیکسٹ کو اپنی سہولت کے مطابق پڑھ سکتے ہیں۔
پاکٹ ویژن  ہواوے کی ایپ گیلری میں دستیاب ہے۔ اسے تمام آنر فون پر انسٹال کیا جا سکتا ہے لیکن یہ آنر 20 سیریز پر بہترین کارکردگی دکھاتی ہے۔
[short][show_tech_video 403][/short]

تاریخ اشاعت : منگل 10 ستمبر 2019

Share On Whatsapp