Pakistani engineers just developed a robotic arm that is controlled by brain

پاکستانی انجینئروں نے دماغ سے کنٹرول ہونے والا مصنوعی ہاتھ بنا لیا

پاکستان کے انجینئروں محمد اویس اور انس نذیر نے   خصوصی بچوں کے لیے  ایسےروبوٹک بازو بنائے ہیں جنہیں دماغ سے کنٹرول سے کیا جا سکتا ہے۔اس مصنوعی ہاتھ کے سنسر ٹھیک اس جگہ  لگائے جاتے ہیں، جہاں دماغ انگلیوں کو کمانڈ دیتا ہے۔ دماغ سے کمانڈ ملنے کے بعد مصنوعی ہاتھ کمانڈ کے مطابق کام کرتا ہے۔
کمپیوٹر  سائنسدان کافی عرصہ سے اس شعبہ میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بہت سے پروٹو ٹائپس بھی بنائے ہیں۔
جسم کے پروستھیٹک پارٹس خصوصی افراد کے لیے  اس وقت زیادہ موثر ہوتے ہیں جب انہیں اس طرح بنایا جائے کہ  یہ دماغ سے احکامات وصول کر کے ان پر عمل کر سکے۔
دونوں پاکستانی انجینئر وں نے بائیو روبوٹکس پر  یونیورسٹی کے پراجیکٹ کے دوران کام کرنا شروع کیا۔ دونوں انجینئر اب تک 30 خصوصی افراد کی مدد کر چکے ہیں۔ اس مصنوعی ہاتھ کی قیمت  2 ہزار ڈالر یا 3 لاکھ روپے ہے۔
[short][show_tech_video 399][/short]


تاریخ اشاعت : منگل 3 ستمبر 2019

Share On Whatsapp