NASA astronaut accused of first-ever space crime denies allegations

خلا میں پہلا جرم۔ ناسا کی خاتون خلابازکے خلاف تحقیقات شروع

رپورٹس کے مطابق ناسا خلا میں ہونے والے پہلے جرم کی تحقیقات کر رہا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  ناسا ان الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے، جن میں کہا گیا ہے کہ این میکلین نے خلا میں بین الاقوامی خلائی مرکز  سے اپنی ساتھی سمرورڈن ، جن  کے ساتھ طلاق کا مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے، کے بنک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی۔این  پر شناخت کی چوری اور اکاؤنٹ تک  غیر قانونی رسائی کے الزامات ہیں۔
این ،جو اب زمین پر آ گئی ہیں، نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
این  نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اکاؤنٹ تک رسائی تو حاصل کی تھی لیکن اس سے اُن کا کوئی غلط مقصد نہیں تھا، وہ صرف اخراجات دیکھنا چاہتی تھیں۔این کی ساتھی  سمر ورڈن نے فیڈرل ٹریڈ کمیشن اور ناسا کے آفس آف انسپکٹر جنرل میں  شکایت درج کرائی ہے، جس میں این پر شناخت کی چوری  اورغلط طریقے سے  بنک اکاؤنٹ تک  رسائی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
دونون خواتین این اور سمر نے 2014 میں شادی کی تھی اور 2018 میں طلاق کے لیے درخواست دے دی۔
اینی نے ویسٹ پوائنٹ ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن کی تھی۔ انہوں نے عراق میں بطور آرمی پائلٹ 800 گھنٹوں کی جنگی پرواز کی۔انہیں ناسا نے 2013 میں خلائی پرواز کے لیے چنا تھا۔ اس سال مار چ انہیں صرف خواتین خلابازوں کی  چہل قدمی کے لیے بھی چنا گیا تھا، لیکن خلائی لباس کے سائز کے مسائل کی وجہ سے وہ اس میں حصہ نہ لے سکیں۔2024 میں چاند پر جانے والے خلابازوں میں این کا نام بھی شامل ہے۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر امریکا، کینیڈا، جاپان، روس اور یورپی یونین کے خلاباز  کام کر چکے ہیں۔ خلا میں جرائم کی صورت میں ہر خلاباز پر اُن کے اپنے ملک کے قوانین کے تحت کاروائی کی جا سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 27 اگست 2019

Share On Whatsapp