Gmail AI will automatically correct your spelling slip-ups

جی میل کی مصنوعی ذہانت اب صارفین کی ہجے کی غلطیاں بھی درست کرے گی

گوگل ڈاکس کی غلطیاں درست کرنے کی مصنوعی ذہانت اب جی میل پر بھی دستیاب ہوگی۔ گوگل اپنے جی سوئٹ کے لیے ایک نیا فیچر لا رہا ہے۔ یہ فیچر جی میل پر میسج لکھتے ہوئے  ہجوں یا سپیلنگ کی عمومی غلطیوں کو خود ہی درست کر دیا کرے گا۔ یہ فیچر تمام غلطیاں تو نہیں پکڑ سکتا لیکن یہ فاش غلطیاں ضرور درست کر دے گا ، جن میں ٹائپنگ کی غلطی شرمندگی کا باعث بن سکتی ہو۔اس فیچر سے آپ گرائمر کی تجاویز بھی دیکھیں گے۔
یعنی یہ مصنوعی ذہانت صارفین کو  بتائے گی کہ یہاں پر effect یا affect میں سے کونسا لفط درست ہے۔
اس طرح صارفین غلطیوں سے بچ جائیں گے۔یہ فیچر آپشنل ہے۔ صارفین چاہیں تو آٹوکریکٹ ٹیکسٹ کو ختم کر کے اپنا ٹیکسٹ بحال کر سکتے ہیں۔
اس فیچر کو سب سے پہلے یعنی اگلے دو ہفتوں میں  جی سوئٹ کے ریپڈ ریلیز ڈومینز کے لیے جاری کیا جائےگا۔12 ستمبر سے یہ سٹینڈرڈ (شیڈولڈ ریلیز) جی سوئٹ صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔ گوگل نے ابھی تک نہیں بتایا کہ عام صارفین کے لیے یہ کب جاری کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 اگست 2019

Share On Whatsapp