Apple Card launch expands to all US iPhone users

ایپل نے تمام امریکی آئی فون صارفین کے لیے ایپل کارڈ لانچ کر دیا

کچھ دنوں پہلے ایپل کارڈ کے بارے میں خبریں سامنے آئی تھیں (تفصیلات اس صفحے پر)۔ اب ایپل نے اعلان کیا ہے کہ ایپل کارڈ اب  امریکا کے تمام آئی فون صارفین کے لیے لانچ کر دیا ہے۔ تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ تمام آئی فون صارفین فوری طور پر اسے استعمال کر سکیں گے۔امریکی آئی فون صارفین کو ایپل کارڈ کے حصول کے لیے ایپل کو درکار معلومات فراہم کر کے کارڈ کے لیے اپلائی کرنا پڑےگا۔
جس کے بعد یہ جاری کیا جائےگا۔
ایپل نے  پہلے یہ کارڈ صرف اپنے ملازمین کے لیے متعارف کرایا تھا، جسے اب تمام امریکی آئی فون صارفین کے لیے لانچ کر دیا  گیا ہے۔اس حوالے سے ایپل نے بہت سے سائن اپ ویڈیوزبھی پوسٹ کی ہیں، جن کی مدد سے  آئی فون صارفین ایپل کارڈ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ایپل نے ایپل کارڈ کے ساتھ اضافی فوائد، جسے مخصوص سروسز کے استعمال پر 3  فیصد ڈیلی کیش بیک ، بھی پیش کیے ہیں۔
ایپل فیزیکل کارڈ کو بعد میں جاری کیا جائے گا۔ ایک بار ایپل کی طرف سے منظوری کے بعد صارفین فوری طور پر ایپل کارڈ کو استعمال کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 اگست 2019

Share On Whatsapp