Twitter is testing a safety feature to detect and hide offensive DMs

ٹوئٹر گالم گلوچ والے ڈائریکٹ میسجز کا پتا چلانے اور انہیں چھپانے کے فیچر کے تجربات کر رہا ہے

ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نئے فیچر کے تجربات کر رہا ہے۔ اس فیچر سے متوقع گالم گلوچ والے ڈائریکٹ میسجز کو  شناخت کیا جا سکتا ہے  اور چھپایا جا سکتا ہے۔Message Request کے فولڈر میں موجود گالم گلوچ اور نامناسب مواد کے میسج  خود بخود Additional messages میں منتقل ہو جائیں گے۔یہاں پر صارف ان کو دیکھ اور مستقل ڈیلیٹ کر سکیں گے۔
ٹوئٹر کا نیا سیفٹی فیچر ان میسجز کے مواد کو چھپا دے گا اور آپ کو This message is hidden because it may contain offensive content. لکھا ہوا دکھائی دے گا۔
اپریل میں ٹوئٹر نے اپنی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو بہتر کیا تھا، جس سے وہ گالم گلوچ  کے ٹوئٹس کو بغیر انسانی مداخلت کے فلٹر کرنے کا قابل ہو گئی تھی۔
ان اقدامات سے ٹوئٹر کو اپنے پلیٹ فارم سے نامناسب اور گالم گلوچ پر منبی مواد ہٹانے میں مدد ملےگی۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 اگست 2019

Share On Whatsapp