Android now lets you sign into Google apps using your fingerprint

اینڈروئیڈ صارفین اب گوگل ایپس میں فنگرپرنٹ سے لاگ ان ہو سکیں گے

گوگل کی تازہ ترین ایپ ڈیٹس  سے اینڈروئیڈ صارفین گوگل سروسز اور سپورٹڈ ویب سائٹس پر پاسورڈ کی بجائے فنگرپرنٹ سے لاگ ان ہو سکیں گے۔ یہ اپ ڈیٹ اینڈروئیڈ7 نوگٹ یا جدید کی حامل تمام ڈیوائسز کے لیے ہے۔ پکسل ڈیوائسز  میں یہ فیچر سب سے پہلے سامنے آئے گا۔
اس فیچر سے صارفین کو سب سے پہلے مخصوص گوگل سروسز کے لیے اپنے فنگر پرنٹ رجسٹر کرانے پڑیں گے۔ اس کے بعد گوگل آپ سے فنگرپرنٹ سے لاگ ان ہونے کی اجازت لے گا۔
یہ طریقہ  ایپس میں اور ویب پر کارآمد ہوگا۔ تصدیق کا یہ طریقہ کار FIDO2سٹینڈرڈز پر بنایا گیا ہے۔    W3C WebAuthn  اور FIDO CTAPبائیو میٹرک ڈیٹا سے لاگ ہونے کا سادہ لیکن محفوظ طریقہ کار ہے۔ اصل میں تو FIDO2 سٹینڈرڈ کی وجہ سے ہی ایسی ایپس اور ویب سائٹس پر فنگرپرنٹ سے لاگ ان ہونا ممکن ہوا ہے جو اینڈروئیڈ پر لوکل فنگر پرنٹ اے پی آئی کو سپورٹ کرتی ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 اگست 2019

Share On Whatsapp