Researchers create '2D' gold a million times thinner than a fingernail

سائنسدانوں نے ناخن سے 10 لاکھ گنا پتلا 2 ڈی گولڈ تخلیق کر لیا

سائنسدانوں نے دنیا کا پتلا ترین سونا تیار کر لیا ہے۔ اس سونے کی  موٹائی صرف دو ایٹموں جتنی ہے۔ یعنی یہ سونا انسانی انگلی کے ناخن سے 10 لاکھ  گنا پتلا ہے۔اس سونے کی تیاری ٹیکنالوجی انڈسٹری کے لیے بڑی انقلابی خبر ہے۔
سونے کو پہلے  ہی کئی طرح کے کاموں  جیسے انجینئرنگ، ایروسپیس اور ادویات  وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔سونے کے نینو پارٹیکل کینسر کے علاج میں اہم کردار ادا کرتے  ہیں۔
سونے کے ورق  کافی لچکدار ہوتے ہیں، انہیں خم ہونے والی سکرین، الیکٹرونک انک اور ٹرانسپیئرنٹ کنڈکٹنگ ڈسپلے  کےلیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
موجودہ تجربات سے پتا چلتا ہے کہ   نیا میٹریل  طبی تشخیص کی رفتار میں بہت اضافہ کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ یہ پانی کو صاف کرنے والے سسٹم کو بھی بہتر بنا سکتاہے۔نئے میٹریل کے استعمال سے سونے کی کم مقدار سے موجودہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، جس سے اخراجات کی کافی بچت ہوگی۔

تاریخ اشاعت : منگل 6 اگست 2019

Share On Whatsapp