French inventor is first to cross English Channel using a hoverboard

فرانسیسی موجد نے پہلی بار ہوور بورڈ پر انگلش چینل عبور کر لیا

فرینکی زاپاٹا وہ پہلے انسان بن گئے ہیں،جنہوں نے ہوور بورڈ پر انگلش چینل کو عبور کیا ہے۔  فرینکی نے دوسری بار کوشش کر کے اس کامیابی کو حاصل کیا ہے۔ فرانسیسی موجد فرینکی نے  اپنے جیٹ پاور  فلائی بورڈ ائیر سے  22 میل کا فاصلہ 22 منٹ میں طے کیا۔ دوران سفر وہ  ذرا سی دیر کے لیے ایک کشتی میں اترے تھے تاکہ اپنی پشت پر لدے کیروسین  کے بیگ کو بدل سکیں ۔فرینکی نے بتایا کہ ہوور بورڈ کی رفتار سست نہیں تھی۔
اس نے 106 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی سفر کیا۔
فرینکی نے جولائی کے آخر میں  اپنے ہوور بورڈ پر انگلش چینل کو عبور کرنے کی کوشش کی تھی  تاہم وہ چند سینٹی میٹر سے  کشتی پر بنے پلیٹ فارم پر اترنے میں ناکام رہے تھے۔ اس بار انہوں نے بڑی کشتی اور بڑے پلیٹ فارم کو استعمال کیا تاکہ انہیں اترنے میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔
فرینکی کا ہوور بورڈ پر انگلش چینل کو عبور کرنا اپنی کمپنی زیڈ -ائیر کی تشہیر کے تھا تاہم اس سے دوسری شعبوں میں اس ٹیکنالوجی کے نئے دروازے کھل جائیں گے۔فرانسیسی فوج پہلے ہی اس ٹیکنالوجی کو  سفر  اور حملے کے آپشن کے طور پر بھی دیکھ رہی ہے۔ ہوور بورڈ پر طویل سفر سے لوگوں میں  اس پر سفر کرنے کے حوالے سے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

تاریخ اشاعت : پیر 5 اگست 2019

Share On Whatsapp