France wants to arm satellites with guns and lasers by 2030

فرانس 2030ء تک اپنے سٹیلائٹ کو مشین گنوں اور لیزر سے مسلح کرے گا

اس ماہ کے شروع میں فرانس کے صدر  امانوئل میکرون  نے فرانس کی خلائی فوج بنانے کا اعلان کیا تھا۔یہ خلائی فوج فرانس کے سیٹلائٹس کی حفاظت کے لیے بنائی گئی تھی۔ لگتا ہے کہ فرانسیسی اس حوالے سے کافی سنجیدہ ہیں۔ فرانسیسی وزیر دفاع نے ایک ایسے پروگرام کا اعلان کیا ہے جو  بندوقوں اور لیزر کے ساتھ  سیٹلائٹس کے لیے نینو پیمانے پر آلات ڈویلپ کرے گا۔
وزیر فلورین پارلے نے اعلان کیا ہے کہ  اُن کا ملک فوج کے بجٹ میں سے 700 ملین یورو خلائی دفاع کے لیے مختص کر رہا ہے۔
خلائی دفاع پر  2025ء تک 4.3 ارب یورو خرچ کیے جائیں گے۔یہ رقم فرانس کے ملٹری کمیونی کیشن سیٹلائٹس  کو اپ گریڈ کرنے پر خرچ کی جائے گی اور اس کا انتظام فرانسیسی نیوی کے پاس ہوگا۔فرانسیسی فوج چاہتی ہے کہ اگلی نسل کے سیٹلائٹس کیمروں کے ساتھ لانچ کیے جائیں اور اُن سے سے اگلی نسل کے سیٹلائٹس  سب مشین گنوں  اورلیزر سے مسلح ہوں،  جو حملوں اور دوسرے سیٹلائٹس کو تباہ کر سکیں۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ وہ  زمین کے مدار میں بے شمار نینو سیٹلائٹس  چھوڑنا چاہتے ہیں، جو دفاعی  اشیا کی حفاظت کریں اور گم ہونے والے سیٹلائٹس کو تیزی سے تبدیل کریں۔رپورٹ کے مطابق فرانسیسی فوج ایسا 2030ء تک کرنا چاہتی ہے۔
پارلے نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد جارحانہ یا دشمن کے سیٹلائٹس کو نقصان پہنچانا نہیں  بلکہ موثر دفاع ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 30 جولائی 2019

Share On Whatsapp