Apple employees hear confidential conversations via Siri

ایپل کے ملازمین سری سے کی جانے والی گفتگو سن سکتےہیں

ایپل کے کچھ ملازمین صارفین کی   سری  کے ساتھ کی جانے والی ریکارڈ ڈ بات چیت کو سن سکتے ہیں۔ایپل نے ان ملازمین کو سری کی ریکارڈنگز کا تجزیہ کرنے کے لیے ہائر کیا ہے۔
گارڈین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ  میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  ایپل کے  کچھ ملازمین صارفین کی سری سے کی جانے والی  گفتگو کو  سروس کی بہتری کے لیے سنتے ہیں۔ ایپل کے ملازمین پتا چلاتے ہیں کہ  سری کی سروس جان بوجھ کر ایکٹیویٹ کی گئی تھی یا یہ حادثاتی طور پر  ایکٹیویٹ ہوئی ہے۔
ملازمین دیکھتے ہیں کہ سری نے  جو جواب دیا ہے کیا وہ واقعی سوال سے مطابقت  رکھتا ہے یا نہیں۔
تاہم برطانوی اخبار کے ذرائع کے مطابق اس طرح ایپل کے  ملازمین صارفین کی انتہائی  نجی اور حساس گفتگو بھی سن لیتے ہیں ۔ ایپل کی حساس گفتگو کی  حادثاتی ریکارڈنگ سے نپٹنے کے بارے میں بارے میں کوئی پالیسی نہیں ہے۔
گارڈین کی یہ سٹوری سامنے آنے سے چند دن پہلے ہی گوگل کے بارے میں بھی ایسی ہی سٹوری سامنے آئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ گوگل نے کچھ کمپنیوں کو ہائر کیا ہوا ہے جو  گوگل ہوم سپیکر کی ریکارڈنگ کا تجزیہ کرتی ہیں۔
اس کا مقصد بھی سروس کے معیار کو بہتر بنانا بتایا گیا تھا۔
ایپل نے اس خبر کے ردعمل میں بتایا ہے کہ  وہ ہر صارف کی سری سے گفتگو کو ریکارڈ نہیں کرتے بلکہ چند بار ہی ایسا کیا جاتا ہے، جس کے بعد اس کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ایپل کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین کی پرائیویسی پر اثر نہیں پڑتا کیونکہ ان کے ملازمین صارفین کی شناخت نہیں کر سکتے۔ تاہم گارڈین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  گفتگو کو سن کر صارفین کی شناخت یا لوکیشن کے بارے میں آرام سے پتا لگایا  جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 28 جولائی 2019

Share On Whatsapp