Reply to Messenger, Viber, Telegram Messages from One Place: ReplyNow

میسنجر، وائبر اور ٹیلی گرام کے میسیجز کے جوابات ایک ہی جگہ” رپلائی ناؤ“ پر دیں

رپلائی ناؤ (ReplyNow) ایک فری ٹول ہے، جہاں سے  صارفین میسنجر، وائبر اور ٹیلی گرام کے پیغامات دے سکتے ہیں۔ اس ٹول کے فری پلان میں صارفین 500 چیٹ  تک مفت استعمال کر سکتے ہیں۔ اس ٹول کو استعمال کرنے کے لیے  آپ کواس ٹول کو آپ کے سوشل میڈیا  اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دینا ہوتی ہے۔
فی الوقت یہ ٹول صرف تین سروسز، میسنجر، وائبر اور ٹیلی گرام کو سپورٹ کرتا ہے ۔ مستقبل میں یہ وٹس ایپ،لائن اور انسٹاگرام جیسی سروسز کو بھی سپورٹ کرے گا۔
اس ٹول کا انٹرفیس بہت سادہ ہے۔ آپ ایک ہی جگہ اپنی سوشل میڈیا سروسز کے میسیجز دیکھ کر اُن کے جواب دے سکتے ہیں۔بہت زیادہ پیغامات ہونے کی صورت میں آپ ٹیم ممبرز کو بھی شامل  کر سکتے ہیں، جو آپ کی طرف سے پیغامات کےجوابات دے سکتے ہیں۔
اگر آپ بہت سے پلیٹ فارمز پر اپنے کاروباری یا ذاتی پیغامات وصول کرتے ہیں تو یہ ٹول آپ کےلیے مفید ہو سکتا ہے۔ اس کا انٹرفیس بہت سادہ ہے۔ آپ کو ویب یوزر انٹرفیس کے ذریعے  سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ٹوکن کے ذریعے   ٹول میں شامل کرنا پڑتا ہے۔ اس زبردست ٹول میں فی الحال صرف ایک ہی فیچر یعنی پیغامات بھیجنے اور وصول کرنےکا ہے۔
اس ٹول کو استعمال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : اتوار 28 جولائی 2019

Share On Whatsapp