Facebook's Instant Games are leaving Messenger

فیس بک کی انسٹنٹ گیمز اب میسنجر میں نہیں کھیلی جا سکیں گی

فیس بک کی انسٹنٹ گیمز 2016 میں متعارف کرائی گئی تھیں۔سنجیدہ کھلاڑی تو ان گیمز کو نہیں کھیلتے لیکن پھر بھی  یہ گیمز کافی مقبول ہیں۔ پچھلے دو سالوںمیں انسٹنٹ گیمز کے 20 ارب سے زیادہ سیشن کھیلے گئے ہیں۔
گروپس اور لائٹ ایپ میں پیش کیے جانے سے پہلے یہ نیوز فیڈ میں شامل کی گئی تھیں۔ انسٹنٹ گیمز کی لائبریری میں کافی اضافہ ہوتا رہا ہے۔ ان میں کلاسک پیک مین، گالاگا اینڈ سپیس انویڈر، ورڈز ود فرینڈ اور اونو شامل ہیں۔

اب فیس بک انسٹنٹ گیمز کو فیس بک میسنجر سے ہٹا رہا ہے۔ فیس بک انہیں فیس بک گیمنگ ٹیب میں پیش کرے گا۔
فیس بک کے ڈائریکٹر آف گیمز پارٹنر شپ، لیو اولیب، نے بتایا کہ  اس گرما کے آخر میں  انسٹنٹ گیمز  میسنجر کے آئی او ایس کے نئے ورژن پر نہیں کھیلی جا سکیں گی۔
انسٹنٹ گیمز کو میسنجر سے ہٹانے سے اس ایپلی کیشن  میں موجود غیر ضروری اور بھاری بھر کم فیچر ختم ہو جائیں گے۔ انسٹنٹ گیمز کو  الگ ٹیب میں متعارف کرانے کا مقصد بھی یہی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 26 جولائی 2019

Share On Whatsapp