Tokyo unveils its recycled e-waste Olympics medals

ٹوکیو میں برقی کچرے سے بنائے گئے اولمپکس میڈلز متعارف کرا دئیے گئے

ٹوکیو میں 2020 اولمپکس اینڈ پیرالمپکس گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی  نے  اس ایونٹ میں دئیے جانے والے میڈلز کے ڈیزائن متعارف کرائے ہیں۔
ان میڈلز کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انہیں برقی کچرے سے قیمتی دھاتیں الگ کر کے بنایا گیا ہے۔ان میڈلز کو بنانے کے لیے جاپان بھر کے لوگوں نے اپریل 2017ء سے لیکر مارچ 2019 تک اپنی استعمال شدہ گھریلو برقی مصنوعات عطیہ کیں۔ان عطیے کیے ہوئے برقی کچرے سے سونا، چاندی اور کانسی کو الگ کر کے ان سے یہ میڈل بنائے گئےہیں۔
کمیٹی کے مطابق اُن کے انجینئروں نے برقی کچرے سے 32 کلو سونا، 3500 کلو چاندی اور2200 کلو کانسی (95 فیصد تابنا اور 5 فیصد زنک) حاصل کی۔ ان قیمتی دھاتوں کو  78,985 ٹن برقی کچرے سے حاصل کیا گیا ہے۔ اس برقی کچرے میں 6.21 ملین پرانےموبائل فونز بھی شامل تھے۔ یہ فون جاپانیوں نے ملک بھر میں این ٹی ٹی ڈوکومو کے سٹورز پر جمع کرائے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 24 جولائی 2019

Share On Whatsapp