یہ ویب سائٹ منصوعی ذہانت کے استعمال سے آپ کی سیلفی کو کلاسیکل پورٹریٹس میں بدل سکتی ہے
اگر آپ فیس ایپ سے اپنی تصویر کو بوڑھا اور جوان بنا بنا کر بور ہو چکے ہیں تو ایک بار اس ویب سائٹ کو بھی آزمائیں۔ اے آئی پورٹریٹس ڈاٹ کام (aiportraits.com) مصنوعی ذہانت سے آپ کی سیلفیز کو کلاسیکل پورٹریٹس میں بدل سکتی ہے۔
اس سائٹ میں استعمال کیےجانے والے الگورتھم کو 45 ہزار کلاسیکل پورٹریٹس کی مدد سے تربیت دی گئی ہے۔ یہ الگورتھم آپ کی تصویر کو آئل پینٹنگ، واٹر کلر اور انک سے بنائے پورٹریٹ میں بدل سکتا ہے۔اس ویب سائٹ کے ڈیٹا بیس میں دنیا کے تمام مشہور مصوروں کے انداز محفوظ ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے استعمال ہونے والے اے آئی پورٹریٹ کے الگورتھم آپ کی تصویر کو ہی پورٹریٹ میں بدلتے ہیں جبکہ یہ سائٹ generative adversarial network کے استعمال سے شروع سے چہرے کے نئے فیچر بناتا ہے۔
اس ویب سائٹ کا وعدہ ہے کہ وہ صارفین کی تصاویر صرف پورٹریٹ بنانے کے لیے سرور پر منتقل کرتے ہیں، پورٹریٹ کی تیاری کے بعد انہیں فوراً ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے۔
اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنےکے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : منگل 23 جولائی 2019