WhatsApp comes to millions of basic cellphones running KaiOS

وٹس ایپ اب KaiOS کے حامل کئی ملین بیسک سیل فونز پر بھی چل سکے گا

اب تک تو وٹس ایپ بیسک فونز پر  محدود تعداد میں دستیاب تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔میسجنگ ایپلی کیشن اب کائی سٹور(KaiStore) پر بھی دستیاب ہے۔جس کی وجہ سے اب یہ ایپ اب کائی او ایس کے حامل  لاکھوں سستے  بیسک سیل فونز کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔وٹس ایپ جن کائی اوایس کے حامل فون پر انسٹال ہوگی، ان کی کم سے کم ریم 256 ایم بی ہوگی۔
اس سال کی تیسری سہ ماہی میں کائی او ایس فونز میں وٹس ایپ پہلے سے انسٹال ہوگی۔اس وقت تک تقریباً 100 ملین کائی او ایس سمارٹ فونز فروخت کیے جا چکے ہیں۔کائی او ایس بھارت میں سب سے پہلے  ستمبر 2018 میں جیو فون پر دستیاب تھا۔
سمارٹ فونز کے لیے بنائی گئی اس چیٹ ایپ کے صارفین کی تعداد اس وقت 1.5 ارب ہے۔ ایسے صارفین جو مہنگے سمارٹ فون  نہیں خرید سکتے اب سستے کائی او ایس فون میں بھی وٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 23 جولائی 2019

Share On Whatsapp