TikTok is testing a WhatsApp shortcut to let you share videos with your best friends

ٹِک ٹوک ایک وٹس ایپ شارٹ کٹ کےتجربات کر رہا ہے

مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹِک ٹوک اب انسٹاگرام، سنیپ چیٹ اور یوٹیوب کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ یہ پلیٹ  فارم اس وقت Discover ٹیب کے تجربات کر رہا ہے، جس سے صارفین نیا کانٹنٹ تلاش کر سکیں گے۔ ڈسکور ٹیب کا بٹن اپ لوڈ ٹیب کے بائیں طرف ہوگا، جہاں پر سرچ فنکشن ہوتا ہے۔
ڈسکور ٹیب کا فیچر سیریل لیکر(serial leaker) جین منچون وونگ نے دریافت کیا  ہے۔ اس سے پہلے وہ فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے تجرباتی فیچرز کمپنی کے اعلان سے  پہلے دریافت کر چکی ہیں۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نیا ڈسکور فیچر پرانے سرچ فیچر سے کتنا مختلف ہوگا۔ اس ٹیب پر کلک کرنے سے فی الحال تو Network Error کا پیغام آ رہا ہے۔
وونگ نے بتایا کہ ٹِک ٹوک وٹس ایپ کے خصوصی بٹن کے تجربات کر رہا ہے۔ اس بٹن کے ذریعے صارفین اپنی پسندیدہ ویڈیوز کو اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔یاد رہے کہ صارفین پہلے بھی وٹس ایپ پر ویڈیو شیئر کر سکتے ہیں، یہ نیا بٹن صرف ایک شارٹ کٹ ہوگا۔
آج کل انسٹاگرام نے کسی پوسٹ کے لائکس کو عام صارفین سے چھپانا شروع کر دیا ہے، اس کے برعکس ٹِک ٹوک  نے  ویڈیو کے ڈاؤن لوڈ اور لائکس کی تعداد ظاہر کرنا شروع کر دی ہے۔

وونگ نے ایک فیچر بھی دریافت کیا ہے، جس سے صارفین اپنا اکاؤنٹ فیس بک یا گوگل سے لنک کر سکیں گے۔سکرین شاٹ سے اندازہ  ہوتا ہے کہ اس فیچر سے صارفین فیس بک یا گوگل سے بھی ایپ میں لاگ ان ہو سکیں گے۔ایک سے زیادہ اکاؤنٹس تک رسائی کے لیے ٹِک ٹوک اکاؤنٹ سوئچر کا  آپشن بھی فراہم کرے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 19 جولائی 2019

Share On Whatsapp