US government to issue licenses to companies wanting to trade with Huawei

امریکی حکومت ہواوے کے ساتھ کام کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس دے گی

یوایس ڈیپارٹمنٹ آف کامرس  ہواوے کے ساتھ کام کرنے  کی خواہشمند کمپنیوں کو خصوصی لائسنس  جاری کرے گی۔ اس خبر کی تصدیق ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کے سربراہ ولبر روز نے ایکسپورٹ کنٹرول اور سیکورٹی پر ہونے والی سالانہ سیکورٹی کانفرنس میں کی۔
پچھلے ماہ امریکی صدر نے جی 20 سمٹ میں تصدیق کی تھی کہ  امریکی کمپنیاں ہواوے کو ایسے آلات فروخت کر سکیں گی، جو امریکی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بن سکیں۔بعد میں معلوم ہوا کہ امریکی کمپنیاں ہواوے کو صرف وہ آلات فروخت کر سکیں گی، جو دوسرے ممالک سے بھی  مل سکتے ہیں۔
حساس نوعیت کےآلات  کی فروخت پر ابھی بھی پابندی ہے۔
کامرس سیکریٹری روز نے تصدیق کی کہ  وہ قومی سلامتی کےخطرات کو مدنظر رکھ کر  لائسنس جاری کریں گے۔
اگرچہ ہواوے  ابھی بھی بدنام امریکی Entity List پر موجود رہے گا لیکن  کمپنیاں عام چیزیں ہواوے کو فروخت کر سکیں گے۔اس طرح یقیناً  ہواوے اور دوسری کمپنیوں کا نقصان کم سے کم ہوگا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 13 جولائی 2019

Share On Whatsapp