How to play Google’s addictive Wimbledon game on your phone or desktop

فون یا ڈیسک ٹاپ پر گوگل کی ویمبلڈن گیم کیسے کھیلیں؟

جولائی کے مہینے  میں ویمبلڈن  کا فائنل ہونے ہی والا ہے۔اسی موقع کی مناسبت سے گوگل نے  ٹینس کی ایک گیم لانچ کی ہے۔یہ ایک خفیہ گیم ہے، جسے کھیلنے کے لیے ایک چھوٹا سا ”جگاڑ“ لگانا پڑے گا۔ صارفین اس گیم کو اپنے  ڈیسک ٹاپ  براؤز یا فون پر کھیل سکتے ہیں۔
اس گیم کو کھیلنے کے لیے سب سے پہلے اپنا براؤزر کھولیں ۔ اس کے بعد Wimbledon Scores لکھ کر سرچ کریں۔ سرچ رزلٹ میں سکور کارڈ آپ کے سامنے آ جائے گا۔ سکور کارڈ کو انتہائی دائیں جانب سکرول کریں اور ٹینس بال کے آئیکون پر کلک کریں۔فوراً ہی ٹینس گیم آپ کے سامنے ہوگی۔ اس گیم کو کھیلنے کے لیے ڈیسک ٹاپ پر لیفٹ اور رائٹ ایرو دبائیں اور موبائل پر لیفٹ اور رائٹ بٹنز پر ٹچ کریں۔
گوگل کھیلوں کے مقابلوں کے دوران اور مختلف مواقعوں پر اس طرح کی گیم متعارف کراتا رہتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp