وارنر میڈیا نے نیٹ فلکس کے مقابلے میں ایچ بی او میکس سروس شروع کرنے کی تصدیق کر دی
ایچ بی او گو اور ایچ بی او ناؤ کے بعد جلد ہی ایک نئی سروس ایچ بی او میکس بھی شروع ہونے والی ہے۔ وارنر میڈیا اور اس کی مالک کمپنی اے ٹی اینڈ ٹی اس نئی سبسکرپشن بیسڈ سروس کو نیٹ فلکس، ہولولو، آنے والی ڈزنی پلس اور دوسری کئی سروسز کے مقابلے میں لانچ کر رہے ہیں ۔
وارنر میڈیا نے تصدیق کی کہ 2020 کے موسم بہار میں آنے والی ”فرینڈز“ سیریز کی تمام قسطیں ایچ بی او میکس پر ہی نشر کی جائیں گی۔فرینڈز اس سے پہلے نیٹ فلکس پر نشر کیا جاتا تھا۔
فرینڈز کے علاوہ ایچ بی او میکس پر The Fresh Prince of Bel-Air ، Pretty Little Liars اور دوسری بہت سی سیریز کی اقساط بھی نشر کی جائیں گی۔ ایچ بی او میکس پر بہت سی نئی اورینجل فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔ ایچ بی او میکس پر ایچ بی او کا تمام مواد، وارنر میڈیا کے شوز اور اوریجنل فلمیں دکھائی جائیں گی۔
ایچ بی او میکس کو 2020 کے بہار میں لانچ کیا جائے گا۔ شروع میں اس پر 10 ہزار گھنٹوں کا مواد ہوگا۔ ابھی تک ایچ بی او میکس کی سبسکرپشن فیس کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔ اے ٹی اینڈ ٹی سروس کے لانچ پر ہی فیس کا اعلان کرے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 10 جولائی 2019