WhatsApp tests sharing your status to your Facebook Story

وٹس ایپ صارفین اپنے سٹیٹس کو فیس بک سٹوری میں شیئر کر سکیں گے

وٹس ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر شامل کیا  گیا ہے۔ یہ فیچر تھوڑا متنازعہ بھی ہے۔اس فیچر سے وٹس ایپ صارفین  اپنے سٹیٹس کو فیس بک سٹوری پر شیئر کر سکیں گے۔ تاہم اس کےلیے صارفین کے وٹس ایپ اکاؤنٹ کو فیس بک آئی ڈی سے لنک نہیں کیا جائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ سٹیٹس شیئرنگ کے لیے اینڈروئیڈاور آئی او ایس کی سٹینڈرڈ ڈیٹا  شیئرنگ اے پی آئی استعمال کریں گے۔
اس کا مطلب ہے کہ وٹس ایپ صارفین اپنے سٹیٹس کو دوسری ایپس جیسے انسٹاگرام، جی میل اور گوگل فوٹوز وغیرہ پر بھی شیئر کر سکیں گے۔
جب صارفین اپنے سٹیٹس کو فیس بک کی ملکیتی دوسری ایپ جیسے انسٹاگرام پر شیئر کریں گے تو  کمپنی کے مطابق یہ  دونوں ایپس میں الگ الگ ایونٹس درج  ہونگے، جو آپس میں مربوط نہیں ہونگے۔
وٹس ایپ میں شیئرنگ کاآپشن   سٹیٹس کے نیچے ظاہر ہوگا۔یہ فیچر سب سےپہلے  وٹس ایپ کے بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ فیس بک پر سٹوریز کا فیچر بھی وٹس ایپ کے سٹیٹس کی طرح ہی ہے۔ یہاں بھی آپ کےپوسٹ کیے ہوئے  سٹیٹس اور تصاویر صرف 24 گھنٹے کےلیے ظاہر ہوتے ہیں۔ وٹس ایپ کےسٹیٹس کو دوسری ایپس میں خود سے ہی شیئر کرنا پڑتا ہے،  یہ خود کار طورپر شیئر نہیں ہوتا۔
وٹس ایپ کے سٹیٹس  فیچر کو  50 کروڑ صارفین   روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ اگلے سال سے وٹس ایپ سٹیٹس میں اشتہارات بھی دکھائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 27 جون 2019

Share On Whatsapp