Samsung Galaxy S10 5G sells 1 million units in South Korea alone

جنوبی کوریا میں سام سنگ گلیکسی ایس 10 فائیو جی کے ایک ملین یونٹ فروخت ہوئے

جنوبی کوریا  کی فائیو جی مارکیٹ  پر سام سنگ کا ہی راج ہے۔سام سنگ 80 دنوں  میں گلیکسی ایس 10 فائیو جی کے 1 ملین یونٹ فروخت کر چکا ہے۔یعنی جنوبی کوریا میں سام سنگ ہر روز 15 ہزار  گلیکسی ایس 10 فائیو جی  یونٹ فروخت کر رہا ہے۔
اس کے مقابلے میں 10 مئی سے اب تک  ایل جی V50 ThinQ 5G کے صرف 2 لاکھ 80 ہزار یونٹ فروخت کر سکا ہے۔ ایل جی بھی اچھے خاصے سمارٹ فون فروخت کر چکا ہے لیکن یہ سام سنگ کے مقابلے پر کچھ نہیں ہیں۔
فائیو جی کا انقلاب اگرچہ جنوبی کوریا سے شروع ہوا لیکن اب صارفین برطانیہ میں ای ای اور ووڈا فون اور امریکا میں ویریزن اور سپرنٹ پر گلیکسی ایس 10 فائیو جی خرید سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 25 جون 2019

Share On Whatsapp