vivo Y12 goes official with a 5,000 mAh battery and triple camera

5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ ویوو وائی 12 جاری کر دیا گیا

ویوو وائی 12 کی خبریں اس ماہ کے شروع میں سامنے آئیں تھی۔ وائی 12  کا ڈسپلے 6.35 انچ ہالو فل ویو ڈسپلے ہے، جس کی ریزولوشن 1544 x 720 پکسل اور ایسپکٹ ریشو 19.3:9 ہے۔ اس فون میں ہیلیو پی 22 ایس او سی چپ سیٹ ہے۔ اسے دو سٹوریج آپشنز 3 جی بی ریم / 64 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 4 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ فراہم کیا گیا ہے۔ تاہم سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
وائی 12 کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔
اس میں مین کیمرہ 13MP f/2.2، 8MP f/2.2 سپر وائیڈ اور 2MP f/2.4 ڈیپتھ سنسر ہے۔فون کے فرنٹ پر سیلفی اور ویڈیو کالز کےلیے 8MP f/1.8 کیمرہ ہے۔
اس فون میں اینڈروئیڈ پائی بیسڈ فن ٹچ او ایس 9 انسٹال ہے۔ فون کے رئیر پر ہی فنگر پرنٹ سنسر بھی ہے۔ یہ فون ایکوا بلیو اور برگینڈی ریڈ رنگوں میں دستیاب ہے۔ فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جسے مائیکرو یو ایس بی پورٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
اس فون کا چار جی بی ریم ورژن بھارت میں 12490 بھارتی روپے یا 180 ڈالر یا 160 یورو میں دستیاب ہے۔ دوسرے ممالک میں فون کی فراہمی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 22 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں