ایم آئی ٹی کا نیا روبوٹ اشیاء کو دیکھ اور چھو کر شناخت کر سکتا ہے
انسانوں کے لیے اشیا کو دیکھ کر یا چھو کر شناخت کرنا کافی آسان ہوتا ہے لیکن مشین کو ایسا کرنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تاہم اب ایم آئی ٹی کے کمپیوٹر سائنس اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس لیبارٹری میں ایسا روبوٹ بنانے کی کوشش کی گئی ہے جو اشیاء کو دیکھ اور چھو کر شناخت کر سکے۔
اس ٹیم نے کوکا(KUKA) روبوٹ آرم لے کر اس میں لمس کے لیے جیل سائٹ (GelSight) سنسر شامل کیا گیا ہے۔اس روبوٹ کو سی ایس اے آئی ایل کے ٹیڈ ایڈلسن گروپ نے بنایا ہے۔جیل سائٹ سنسر سے حاصل ہونے والی معلومات مصنوعی ذہانت میں فیڈ کی جاتی ہےتاکہ اسے وژیول اور لمس کے ربط کےبارے میں سکھایا جا سکے۔
مصنوعی ذہانت کو چھونے سے اشیا کی شناخت کے لیے ٹیم نے 200 اشیا جیسے کپڑے، آلات اور گھریلو اشیا کی 12 ہزار ویڈیو ریکارڈ کی ہیں۔یہ ویڈیو سٹل امیجیز کی صورت میں الگ الگ کی گئی ۔ اس کے بعد مصنوعی ذہانت نے اس ڈیٹا سیٹ کو لمس اور وژیول ڈیٹا کو کنکٹ کرنے کے لیے استعمال کیا۔
اس وقت یہ روبوٹ کنٹرول کیے ہوئے ماحول میں ہی اشیا شناخت کر سکتا ہے۔ اگلے مرحلے پر ایک بڑا ڈیٹا سیٹ بنایا جائے گا تگاکہ یہ روبوٹ بڑے پیمانے پر زیادہ اشیا کو شناخت کر سکے۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 جون 2019