Facebook will pay you to let it track what you do on your phone

فیس بک آپ کا فون ٹریک کرنے پر ادائیگی کرے گا۔ نئی ایپ جاری کر دی

فیس بک ایک بار پھر لوگوں کے سمارٹ فون مانیٹر کرنے کے لیےانہیں ادائیگی کرے گا ۔ فیس بک جاننا چاہتا ہے کہ  لوگ اپنا سمارٹ فون کیسے استعمال کرتے ہیں۔ فیس بک نے Study کے نام سے ایک ایپلی کیشن جاری کی ہے(انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں)۔یہ ایپلی کیشن دیکھے گی کہ آپ نے موبائل میں کونسی ایپلی کیشنز انسٹال کی ہوئیں ہیں، آپ اِن ایپلی کیشنز پر کتنا ٹائم خرچ کرتے ہیں اور آپ کس ملک میں رہتے ہیں۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کے فون میں سے خاص چیزیں جیسے میسجز، پاسورڈز اور وزٹ کی ہوئی ویب سائٹس  کی تفصیل نہیں دیکھے گا ۔
فیس بک نے  سٹڈی ایپ جاری کرنے سے کئی ماہ پہلے  بھی صارفین کی ٹریکنگ کے لیے ریسرچ ایپ جاری کی تھی۔فیس بک ریسرچ نامی یہ ایپ کچھ تنازعات کی وجہ سے بند کر دی گئی تھی۔  خصوصی سرٹیفیکیٹس کی بدولت فیس بک ریسرچ  ایپ سٹور تک رسائی حاصل کر سکتی تھی اور صارفین کے فون کا گہرائی میں تجزیہ کر سکتی تھی۔
یہ ایپل کے اصولوں کے خلاف تھا۔اسے جنوری میں بند کیا گیا تھا۔سٹڈی ایپ کےاجرا سے لگتا ہے کہ فیس بک کو ابھی بھی   لوگوں کے فون کا استعمال سمجھنے میں دلچسپی ہے۔ اس وقت سٹڈی ایپ کو 18 سال سے بڑی عمر کے افراد اور صرف اینڈروئیڈ پلیٹ فارم پر جاری کیا گیا ہے۔یہاں فون کا گہرائی تک تجزیہ کرنے کی اجازت صارف کی صوابدید پر ہے۔
سٹڈی ایپ کے صارفین کی عمر فیس بک اکاؤنٹ سے چیک کی جائے گی، اس کے علاوہ یہ ایپ استعمال کرنے والوں کا پے پال اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔ پے پال بھی 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو اکاؤنٹ بنانے دیتا ہے۔
فیس بک نے ابھی تک یہ تو نہیں بتایا کہ وہ سٹڈی صارف کو کتنی ادائیگی کریں گے۔ تاہم بلاگ پوسٹ میں واضح لکھا ہے کہ ریسرچ میں شامل شرکا کو معاوضہ دیا جائے گا۔ یہ ایپ  صرف بھارت اور امریکا میں جاری کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp