Nokia 2.2 goes official with 5.7

5.7 انچ نوچ سکرین اور ہیلیو اے 22 چپ سیٹ کے ساتھ نوکیا 2.2 لانچ کر دیا گیا

ایچ ایم ڈی گلوبل نے  اب تک   کا سب سے سستا اینڈروئیڈون  فون نوکیا 2.2 متعارف کرا دیا ہے۔اس فون کی قیمت 6999 بھارتی روپے یا 100 ڈالر یا 90 یورو ہے۔اس اینڈروئیڈ ون فون میں جلد ہی اینڈروئیڈ کیو کی سپورٹ شامل کی جائے گی۔
نوکیا 2.2 میں 5.7 انچ آئی پی ایس پینل ہے، جس کی ریزولوشن ایچ ڈی پلس ہے۔اس فون کے ڈسپلے میں واٹر ڈراپ نوچ ہے، جس میں 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ نصب ہے۔فون کی بیک پرایل ای فلیش کے ساتھ  13 میگا  پکسل کا کیمرہ  ہے۔
فون  میں  فنگر پرنٹ سنسر نہیں ہے اس وجہ سے سیکورٹی کے لیے فیس انلاک کا فیچر استعمال کرنا پڑتا ہے۔
اس فون میں  کواڈ کور سی پی یو کے ساتھ ہیلیو اے 22 چپ سیٹ ، 2 جی بی یا 3 جی بی ریم اور 16 جی بی یا 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈ ی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔اس فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے مائیکرو یو ایس بی سے چارج کیا جاتا ہے۔
ایچ ایم ڈی کی یہ ڈیوائس اینڈروئیڈ ون پروگرام کا  حصہ ہے۔
اس میں  سٹاک اینڈروئیڈ پائی انسٹال ہے۔نوکیا نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اس فون کے لیے 3 سالوں تک سیکورٹی اپ ڈیٹس جاری کی جائیں۔یعنی کچھ دنوں میں اس میں اینڈروئیڈ کیو  بھی اپ گریڈ ہوگی۔اس فون کی بائیں جانب گوگل اسسٹنٹ کے لیے خصوصی  بٹن ہے۔
نوکیا 2.2 سیاہ اور سٹیل رنگوں میں دستیاب  ہے۔ اس کی فروخت کا آغاز 11 جون سے ہوا ہے۔ اس کے 2 جی بی / 16 جی بی ماڈل کی قیمت 6999 بھارتی روپے یا 100 ڈالر یا 90 یورو اور 3 جی بی / 32 جی بی ماڈل کی قیمت 7999 بھارتی روپے یا 115 ڈالر یا 102 یورو ہے۔ایچ ایم ڈی کا کہنا ہے کہ وہ اس ڈیوائس کو عالمی مارکیٹ میں 99 یورو یا 112 ڈالر میں فروخت کرے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp