Bittium Tough Mobile 2 is

دنیا کا سب سے زیادہ محفوظ ترین سمارٹ فون۔ بٹیم ٹف موبائل 2

بٹیم  فن لینڈ کی کمپنی کا نام ہے۔ یہ کمپنی  30 سالوں سے   میدان جنگ میں لڑنے والے سپاہیوں کو  ایڈوانس ریڈیو سگنل ٹیکنالوجی اوربائیو سگنل پروسیسنگ، خفیہ گفتگو کے لیے  مصنوعات کی تیاری، موبائل ڈیوائسز اور سائبر سلوشنز فراہم کر رہی ہے۔اب اس کمپنی نے بٹیم ٹف موبائل 2 (Bittium Tough Mobile 2)  کے نام سے ایک نیا موبائل بنایا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے محفوظ ترین سمارٹ فون ہے، جسے پیشہ ورانہ اور ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس میں ملٹی لیئر سیکورٹی سٹرکچر ہے، جسے اینڈروئیڈ 9 پائی او ایس سے محفوظ بنایا گیا ہے۔ اس سمارٹ فون کو اس طرح تیار کیا  گیا ہے کہ اس سے ڈیٹا کی ترسیل اور اس میں ڈیٹا سٹوریج جتنی زیادہ ممکن ہوسکے ، محفوظ ہو۔
اس میں انکرپشن، تصدیق اور کی منیجمنٹ  سے متعلقہ فیچرز، بوٹ اور رن ٹائم سیکورٹی چیکس، ٹیمپر پروف انفارمیشن سیکورٹی  پلیٹ فارم اور ایک پرائیویسی موڈ ہے۔
پرائیویسی موڈ کیمروں، مائیکروفونز اور بلیوٹوتھ کو ڈس ایبل کر دیتا  ہے اور سنسر کی درستی کو کم کر دیتا ہے۔
اسے صرف ایک بٹن کو ٹچ کر کے فعال کیا جا سکتا ہے۔
ٹف موبائل 2 ، بٹیم کے؛ سیکور سوئٹ سافٹ وئیر کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جو فون کی ریموٹ منیجمنٹ اور اُن کے انکرپٹڈ ڈیٹا  کی منتقلی کو ممکن بناتا ہے۔
بٹیم ٹف موبائل 2 میں 5.2 انچ کی فل ایچ ڈی  سورج کی روشنی میں پڑھنے کے قابل  ٹچ سکرین ہے۔ اگر یہ سکرین گیلی ہو ، تب بھی اسے دستانوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس میں سنیپ ڈریگن 670 ایس او سی، 4 جی بی ریم، 64 جی بی ای ایم ایم سی سٹوریج، جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے،12 میگا پکسل رئیر کیمرہ، 5 میگا پکسل فرنٹ فیسنگ کیمرہ، ڈوئل فرنٹ فیسنگ سپیکر، ڈوئل بینڈ وائی فائی، بلوٹوتھ 5.0 اور این ایف سی ہے۔
یہ آئی پی 67 سرٹیفائیڈ ہے، یعنی یہ  کسی حد تک واٹر اور ڈسٹ پروف ہے۔ یہ MIL-STD-810G کا حامل فون ہے یعنی یہ جھٹکوں کو برداشت کر سکتا ہے اور گرنے پر بھی کسی حد تک محفوظ رہتا ہے۔اس فون میں ڈوئل سم فنکشنز ہیں۔ اس میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس میں پرائیویسی موڈ، ایمرجنسی اور پش ٹو ٹاک کے لیے خصوصی بٹنز ہے۔
یہ فون کمپنی کی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ ٹیکسز سمیت اس فون کی قیمت 1550 یورو ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 28 مئی 2019

Share On Whatsapp