Samsung unveils Galaxy S10+ Olympic Games Edition

سام سنگ نے گلیکسی ایس 10 پلس کا اولمپک گیمز ایڈیشن متعارف کرا دیا

سام سنگ 1998 سے اولمپک گیمز کا سپانسر ہے اور 2028 تک سپانسررہے گا۔ سام سنگ کی روایت رہی ہے کہ یہ ہر اولمپک پر  اپنے فلیگ شپ کا خصوصی ایڈیشن جاری کرتا ہے۔
اس سال سام سنگ نے گلیکسی ایس 10 پلس کو  اولمپک ایڈیشن کے لیے منتخب کیا ہے۔ سام سنگ  کے گلیکسی ایس 10 پلس  اولمپک ایڈیشن  کی بیک  پر ٹوکیو 2020 گیمز اور اس کے ساتھ ہی  موبائل کیرئیر ڈوکومو  کا لوگو ہے۔سام سنگ نے گلیکسی ایس 10 پلس  اولمپک ایڈیشن کو  خصوصی گلیکسی وائرلیس بڈز کے ساتھ پیش کیا ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 10 پلس اولمپک ایڈیشن کے صرف 10 ہزار یونٹ بنائے جائیں گے۔ فون کی تیاری کا آغاز جولائی کے آخر  میں ہوگا۔جاپان میں یہ فون موبائل کیرئیر ڈوکومو  کی شراکت سے پیش کیے جائیں گے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 10 پلس اولمپک ایڈیشن کی قیمت 1 ہزار ڈالر یا 900 یورو ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ فون جاپان کے علاوہ دوسرے ممالک میں پیش کیا جائے گا یا نہیں۔ اندازہ  تو یہی ہے کہ یہ فون صرف جاپان میں ہی پیش کیا جائے گا۔
سام سنگ اس فون کے ساتھ خصوصی کانٹنٹ بھی فراہم کرے گا۔ ماضی میں سام سنگ فون کے ساتھ خصوصی ایپس لانچ کرتا رہا ہے اور اولمپک کو وی آر میں سٹریم کرتا رہا ہے۔
سام سنگ اس سے پہلے 2018ء میں گلیکسی نوٹ 8، 2016ء میں گلیکسی ایس 7 ایج، 2014ء میں گلیکسی نوٹ 3 اور 2012ء میں گلیکسی نوٹ کے اولمپک ایڈیشن جاری کر چکا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 17 مئی 2019

Share On Whatsapp