The US military doesn’t know how many websites it runs

امریکی فوج کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کتنی ویب سائٹس چلاتے رہے ہیں

ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کو حتمی طور پر معلوم نہیں کہ وہ کتنی ویب سائٹس چلا رہے ہیں۔ پچھلے ماہ ایک تقریب میں امریکی فوج کے کرنل  پاؤل ہاورسٹک ، قائمقام ڈائریکٹر آف دی ڈیفنس میڈیا ایکٹیویٹی، فورٹ میڈ، میری لینڈ، نے بتایا کہ پٹناگون کی طرف سے چلائی جانے والی ویب سائٹس کی تعداد واضح نہیں ہے۔
ڈیفنس میڈیا ایکٹیویٹی  ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کے لیے ہوسٹنگ اور ویب ڈیویلپمنٹ کی خدمات  فراہم کرتا ہے۔ لیکن باضابطہ طور پر اُن ویب سائٹ کی تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکتا جو ڈی ایم اے  چلا رہا ہے۔
ڈی ایم اے کی ویب سائٹ میں درج ہے کہ یہ 740 فوجی اور ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کی ویب سائٹس کو سپورٹ کرتا ہے لیکن کرنل پاؤل نے بتایا کہ  ڈی ایم اے 2000 سے 5000 ویب سائٹس کو چلانے کا ذمہ دار ہے۔ان ویب سائٹس میں  فوج کی کئی شاخوں کی  ویب سائٹس ہیں۔ یہ ہر یونٹ کو  بلاگ اور سائٹ  فراہم کرتا ہے۔ڈی ایم اے ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کو ہر چیز فراہم نہیں کرتا۔ کچھ ویب سائٹس پبلک سائٹس پر ہوسٹ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈی ایم اے کا بجٹ کم کر دیا گیا ہے۔ اس سے یہ ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کی پبلک ویب سائٹ کا انفراسٹرکچر ختم کر سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 11 مئی 2019

Share On Whatsapp