You can finally shut off Google Assistant alarms just by saying ‘stop’

اب گوگل اسسٹنٹ الارمز کو صرف ”سٹاپ“ بول کر خاموش کیا جا سکتا ہے

گوگل نے گوگل آئی / او کانفرنس میں گوگل اسسٹنٹ کے حوالےسے بھی اعلانات کیے ہیں لیکن یہ  کسی بڑی اپ ڈیٹ کے بارے  میں  نہیں تھے۔ اب آپ گوگل اسسٹنٹ کے الارم کو صرف ”سٹاپ“ بول یا چیخ کر خاموش کرا سکتے ہیں۔اس سے پہلے یہ الارم بند کرنے کے لیے  آپکو Hey, Google, turn off the alarm بولنا پڑتا تھا۔
گوگل اپنی ڈیجیٹل اسسٹنٹ کے ساتھ کی جانے والی گفتگو کو زیادہ قدرتی بنانا چاہتا ہے۔اسی لیے گوگل نے الارم کو روکنے کی کمانڈ میں Hey Google کے الفاظ کو ختم کیا ہے۔
گوگل کے برعکس ایلکسا کے الارم کو روکنے کے لیے ابھی بھی Alexa, stop بولنا پڑتا ہے۔
نیا ”سٹاپ“ فیچر گوگل اسسٹنٹ سمارٹ ڈسپلے اور گوگل ہوم کے انگریزی صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 8 مئی 2019

Share On Whatsapp