Google turns Duplex into fancy autofill for Chrome

گوگل ڈپلیکس اب خودکار طور پر کروم میں فارم بھرے گا

گوگل کا اے آئی  ریزرویشن فیچر ڈپلیکس فیچر  پہلے ہی فون کو ڈائل کر سکتا ہے۔  اس سال کے آخر تک یہ فیچر آپ کے لیے کرائے پر کار بک کرا سکے گا اور آپ کے لیے فلم کے ٹکٹ بھی خرید سکے گا۔
گوگل آئی / او کانفرنس کے دوران گوگل کے سی ای او سندر پچھائی  نے اس کا مظاہر ہ بھی کیا۔ انہوں   نے Hey Google, book a car with national for my next trip  کہہ کر ڈپلیکس سے اپنے لیے کار بھی بک کرائی۔ اس کمانڈ کے بعد ڈپلیکس نے خود کار طور پر نیشنل کار رینٹل  کی ویب سائٹ وزٹ کی اور ٹرپ کےلیے ساری معلومات فراہم کر دیں۔
یعنی ڈپلیکس سے ڈیٹا انٹری جیسا اکتا دینے والا کام بھی آسان ہوگیا ہے۔اس عمل کے دوران ڈپلیکس کئی بار آپ سے تصدیق چاہتا ہے اور پاپ اپ ظاہر کرتا ہے۔ اس کے باوجود یہ فیچر وقت کی کافی بچت کرتا ہے۔
ڈپلیکس کے اس فیچر کو ”ڈپلیکس اِن کروم“ کا  نام دیا گیا ہے۔ اس سال کے آخر تک اسے امریکا اور برطانیہ میں انگریزی زبان کے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 8 مئی 2019

Share On Whatsapp