Samsung is working on an under-display camera solution, aiming for the coveted all-display phone design

سام سنگ آل ڈسپلے سمارٹ ڈیزائن کرنے کےلیے انڈر ڈسپلے کیمرہ پر کام کر رہا ہے

سمارٹ فون میں  ڈسپلے ایریا کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کےلیے کمپنیاں  نت نئے طریقے آزما رہی ہیں۔ حال ہی میں بہت سے سمارٹ فونز پاپ اپ کیمرہ کے ساتھ پیش کیے گئے۔ سام سنگ آل ڈسپلے فون کے لیے کیمرہ کو ڈسپلے کے نیچے ہی نصب کرنے پر کام کر رہا ہے۔اس سے پہلے کئی کمپنیاں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر کے ساتھ سمارٹ فون  پیش کر چکی ہیں۔
سام سنگ کے وائس پریزیڈنٹ یانگ بیونگ ڈک  نے کورین میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ   کمپنی ایسے سیلفی کیمرہ پر کام کر رہی  ہے جو ڈسپلے کے نیچے نصب ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سام سنگ  ڈسپلے میں نظر نہ آنے والے ہول کے پیچھے اس کیمرے کو منتقل کرے گا۔ اس سے نہ تو کیمرے اور نہ ہی ڈسپلے کے فنکشن متاثر  ہونگے۔
سمارٹ فون کمپنیاں پہلے  بھی  فون کے فرنٹ پر موجود بہت سے آلات جیسے  ائیر پیس، سپیکر، فنگرپرنٹ ریڈر  اور دوسرےبہت سے سنسرز  ڈسپلے کے نیچے  منتقل کر چکی ہیں۔ سیلفی کیمرہ آل ڈسپلے فون کی تیاری  کےسلسلے میں آخری رکاوٹ ہے۔امید ہے کہ سام سنگ جلد ہی اس رکاؤٹ کو بھی دور کر لے گا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 5 مئی 2019

Share On Whatsapp