South Korea already has over 260,000 5G subscribers

جنوبی کوریا میں 5 جی سبسکرائبر کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار ہوگئی

جنوبی کوریا وہ پہلا ملک ہے جہاں اپریل کے شروع میں  تجارتی پیمانے پر پہلی بار 5جی ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا گیا۔ جنوبی کوریا کی وزارت سائنس اور آئی سی ٹی کے مطابق  ملک میں تین ٹیلی کام کمپنیوں کے 5جی سبسکرائبر کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار ہو چکی ہے۔
تینوں ٹیلی کام کمپنیوں  کوریا ٹیلی کام (کے ٹی) کے 5 جی سبسکرائبر کی تعداد 1لاکھ ہے جبکہ ایس کے ٹیلی کام اور ایل جی یو پلس نے اپنے  سبسکرائبر کی تعداد ظاہر نہیں کی۔

5 جی ٹیکنالوجی  کے سامنے آنے کے بعد اس کے ابتدائی صارفین کو کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ  انہیں  5 جی کی حامل پہلی ڈیوائس، گلیکسی ایس 10 فائی جی ،میں کنکٹیویٹی کے مسائل کا  سامنا ہے۔وزارت  آئی سی ٹی کا کہنا ہے کہ  ملک  میں اب 54 ہزار 5 جی بیس سٹیشن ہیں، جن سے نیٹ   ورک کوریج میں مزید اضافہ ہوگا۔
جنوبی کوریا میں 5جی کوریج ابھی تک دارالحکومت سؤل کے علاقوں تک محدود ہے۔ دوسرے ممالک بھی اس نیٹ ورک پر منتقل ہونے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ دوسرے ممالک میں اس نیٹ ورک کے   سامنے آنے تک کنکٹیویٹی  اور دوسرے کئی مسائل بھی حل ہو چکے ہونگے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 5 مئی 2019

Share On Whatsapp