Dead Facebook users could outnumber the living by 2069

2069ء تک فیس بک کے مرحوم صارفین زندہ صارفین سے بڑھ جائیں گے

اگلے 50 سالوں میں فیس بک زندوں کی بجائے مردہ لوگوں کی جگہ ہوگی۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے مطابق 2069ء تک فیس بک پر مرحوم صارفین کی تعداد زندہ صارفین سے زیادہ ہو جائے گی۔
فیس بک پر مرحوم صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 2012ء میں فیس بک کی لانچ  کے 8 سال بعد فیس بک پر 3 کروڑ صارفین ایسے تھے، جو وفات پا چکے تھے۔ آج فیس بک کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے۔ اندازہ ہے کہ فیس بک کے 8 ہزار صارفین ہر روز وفات پا جاتے ہیں۔
2018ء کے فیس بک کے صارفین کے اعداد و شمار کے مطابق  ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ اس صدی کے آخر تک فیس بک کے مرحوم  صارفین کی تعداد 1.4 ارب یا  متوقع طور پر 4.9 ارب ہو سکتی ہے۔
پچھلے کچھ سالوں میں فیس بک کی بڑھوتری کی رفتار بھی کچھ سست ہو گئی ہے۔اس سے لگتا ہے کہ فیس بک اس صدی کے ساتھ  ایک ڈیجیٹل قبرستان بن جائے گا۔
فیس بک  مرنے والے صارفین کے حوالے سے کئی فیچر پیش کر رہا ہے۔ زندہ افراد اپنے مرحوم دوستوں کو  فیس بک پارٹیز اور ایونٹس میں  انوائٹ کر سکتے ہیں۔ نئے میموریل ٹول  سے صارفین  باعزت طریقے سے  اپنے مرحومین کو یاد رکھ سکتے ہیں۔ فیس بک کے مصنوعی  ذہانت کے فیچر  مرحومین کے پروفائل کو تکلیف دہ طریقے سے  ظاہر ہونے سے بھی روکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 29 اپریل 2019

Share On Whatsapp